شعبہ جات 2018-05-10T14:49:43+00:00

شعبہ جات

جامعہ میں اس وقت مختلف شعبہ جات مصروف خدمت ہیں ۔جن میں شعبہ درس نظامی ،شعبہ حفظ ،شعبہ روضہ (اسکول)،شعبہ ناظرہ ،شعبہ تربیت،شعبہ کمپیوٹر،شعبہ دارالاقامہ،شعبہ بزم ادب شامل ہیں۔جامعہ میں تعلیمی وتربیتی امور کو بہتر انداز سے انجام دینے کیلئے ” تعلیمی کمیٹی ”کی موجدگی کے ساتھ ساتھ کوارڈینیٹر ونگراں تمام نظام پر نظر رکھتے ہیں۔

شعبہ علوم دینیہ:درس نظامی

اس شعبہ کو جامعہ میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔شعبہ کا الحاق رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان سے ہے۔یہاں کی سند کو ہائراایجوکیشن کمیشن پاکستان ایم۔اے عربی واسلامیات کے مساوی تعلیم کرتا ہے۔درس نظامی کا کورس آٹھ سال (اولیٰ تادورہ حدیث )پر محیط ہے۔اس شعبہ میں کم ازکم مڈل پاس یا حافظ قرآن مع پرائمری کو داخلہ دیا جاتا ہے اور دوران تعلیم ” میٹرک ،انٹر اور بی اے ”کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔