پروگرامات 2018-05-10T14:40:28+00:00

تقریب ختم بخاری شریف

جامعہ سے سندفراغت حاصل کرنے والے فضلائے عظام اور حفاط کرام کی دستار بندی اور سال بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے درمیان تقسیم انعامات کیلئے ”ختم بخاری شریف ”کے عنوان سے سال کے آخر میں ایک شاندار تقریب منعقد کی جاتی ہے۔اس میں ملک کے مشہور ومعروف شیوخ الحدیث کے علاوہ قائدین تحریک کو بھی مدعو کیا جاتا ہے اور علماء کرام بھی زینت محفل بنتے ہیں۔اور اس طرح یہ الوداعی تقریب بھی ہوجاتی ہے۔ابھی تک اس جامعہ میں درج ذیل علماء کرام وتحریکی قائدین اور بین الاقوامی شخصیات کی شرکت ہوئی ہے۔

مولانا سید سیاح الدین کاکاخیل صاحب (مرحوم)محترم شیخ القرآن والحدیث مولانا گوہر الرحمن صاحب (مرحوم)شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا عبد المالک صاحب ،سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم میاں طفیل محمد صاحب، محترم قاضی حسین احمد صاحب، محترم سید منور حسن صاحب،قیم جماعت اسلامی پاکستان،محترم لیاقت بلوچ صاحب،محترم نعمت اللہ خان صاحب،محترم ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی صاحب،محترم حافظ ادریس صاحب ،محترم محمود اعظم فارقی صاحب،محترم مولانا عبد الحی صاحب، محترم مولانا عبد الرؤف صاحب،محترم صلاح الدین صاحب،محترم مولانا عبد الرحیم چترالی صاحب،محترم شاہنوازفاروقی صاحب،محترم مولانا عبد الحق بلوچ صاحب،محترم حافظ نعیم الرحمن صاحب،محترم قاری ابو طیب صاحب(بانی جمعیت طلبہ عربیہ )محترم شیخ القرآن والحدیث مولانا آغا محمد صاحب،موجودہ امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم جناب سراج الحق صاحب۔محترم پروفیسر محمد ابراہیم خان صاحب،محترم مولانا عبد الحق ہاشمی صاحب،اور دیگر علمی شخصیات تشریف لاچکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری محنتوں کو قبول فرمائے اور اس میں جو کمی وبیشی رہ گئی ہے اس سے درگزر فرمائے۔اور مزید محنت کر کے اس دینی ادارے کو ارتقائے منزل کی طرف تیزی سے گامزن رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور مزید اخلاص پیدا کرے۔آمین
واللہ المستعان حسبنا اللہ ونعم الوکیل نعم المولیٰ ونعم النصیر